ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈ آئوٹ نمبر17)گومل یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف اورک اور گومل سنٹر آف فارماسوٹیکل سائنسز(جی سی پی ایس)کے زیر اہتمام تحقیقی منصوبوں کی مالی اعانت پر ایک کامیاب سیمینار کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی گومل یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر جبار خان تھے۔
تقریب میں ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر برکت علی خان’ ڈین ڈاکٹر روبینہ ناز’ ڈائریکٹر جی سی پی ایس ڈاکٹر فضل الرحمان کے علاہ ریسرچ سکالرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے تحقیقی منصوبوں کے لیے مالی اعانت حاصل کرنے کے لیے قیمتی اور قابل عمل تجاویز کا اشتراک کیا۔
رجسٹرار ڈاکٹر جبار نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں ادارے میں تحقیقی ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں انہوں نے ایسی قیمتی تقریبات کے انعقاد پر ڈائریکٹوریٹ آف اورک کے ڈائریکٹرڈاکٹر برکت اے خان کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈین فارمیسی’ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ناز نے بھی منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈائریکٹرجی سی پی ایس ڈاکٹر فضل الرحمان اور ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر برکت علی خان کا خصوصی شکریہ کہ انہوں نے جدید تحقیق کے انعقاد کے مسائل پر غور کیا اور تحقیقی تجاویز کو بہتر بنانے اور مختلف فنڈنگ ایجنسیوں کو ان کے جمع کرانے کے لیے بہترین موزوں حکمت عملی پیش کی۔
ڈاکٹر کفایت نے استقبالیہ خطاب کیا۔ڈاکٹر ہارون خان نے سیشن کے کامیاب اختتام پر شرکا کو مبارکباد پیش کی اس تقریب کے سٹیج سیکرٹری ڈاکٹر محمد خالد تھے۔

