سکرنڈ(نامہ نگار) شیخ الجامعہ شہید بینظیر بھٹو آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنس سکرنڈ جناب فاروق حسن صاحب کی سربراہی میں پہلی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے “ٹرانس بائونڈری ڈیزیز آف اینیمل اینڈ پبلک ہیلتھ”۔1اور 2 مارچ کو شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنس سکرنڈ(نیو کیمپس)میں منعقد ہوگی۔
شیخ الجامعہ شہید بینظیر بھٹو آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنس سکرنڈ میں پہلی 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس
کانفرنس میں امریکن ویٹر نری میڈیکل کونسل کے شیف ایگزیکٹیو انڈریو ٹی میکابے(ANDREW T MACCABE) خصوصی طور پر شریک ہونگے۔دیگر بین الاقوامی اسکالرز میں یونیورسٹی آف ٹامپا(فرانس )کے پکیرک ہزلٹ(PKIRK HAZLETT)،مصر سے ڈاکٹر عبدالحفیظ عابدین،رائل ویٹرنری کالج (امریکہ) کے نیل موس(NEIL MOSS)،بنگلہ دیش کی ڈاکٹر جہاں آرا بیگم ، اے ایس اینڈ این آر یونیورسٹی( ایران) کی پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ محمد،انڈونیشیا کی ڈاکٹر رانی ویدیاستوطی شامل ہیں ۔
مزید پڑھیں:سائبر ورلڈ سے آزادی جسمانی کھیلوں میں ہے،رجسٹرار این ای ڈی
اس کے علاوہ پاکستان کی مختلف یونیورسیٹیز سے تعلق رکھنے والے ماہرین بھی کانفرنس کا حصہ ہیں۔شیخ الجامعہ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنس جناب فاروق حسن صاحب نے کانفرنس سے متعلق کہاہے کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد محققین،معیشت دان،کسانوں،پروفیشنلز اور دیگر اسٹیک ہولڈرلز کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں پر جانوروں کی بین الا سرحد بیماریوں کی روک تھام اور متعلقہ شعبوں میں ترقی کے جدید راہوں کو تلاش کرناہے۔
اس کانفرنس کے زریعہ تحقیقی اداروں،متعلقہ صنعت،اکیڈمیا اور کسانوں کو باہمی روابطہ قائم کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔

