کراچی: اعلیٰ ثانوی بورڈ نے گیارہویں و بارہویں جماعت کے ضمنی امتحانات برائے 2022 کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے الحاق شدہ تمام سرکاری و نجی کالجوں اور ہائیرسیکنڈری اسکولوں کو مطلع کیا گیا کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں و بارہویں جماعت کے ضمنی امتحانات برائے 2022ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس ریگولر گروپس بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن اور پرائیویٹ امیدواروں کے 6مارچ 2023ء سے شروع ہونے عملی امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ مندرجہ ذیل سینٹرز سے اپنے عملی امتحانات کا شیڈول حاصل کرلیں۔
(1) گورنمنٹ کالج فا رمین ناظم آباد (برائے طلباء۔ سائنس گروپ)، (2) سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد (برائے طالبات۔ سائنس اور آرٹس ریگولر گروپس) ، (3) اسلامیہ گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج 15-Bبفر زون نارتھ کراچی (برائے طلباء۔ آرٹس ریگولر گروپ)

