منگل, اپریل 30, 2024
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی کے طالبعلم کی یو سی پی لاہور میں ہونیوالے سالانہ...

گومل یونیورسٹی کے طالبعلم کی یو سی پی لاہور میں ہونیوالے سالانہ مقابلے میں پہلی پوزیشن،VC کی مبارک باد

ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈ آئوٹ نمبر18)گومل یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز’ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور میں ہونیوالے سالانہ مقابلے ”ٹاکرا2023” میں گومل یونیورسٹی کے طلباء وسیم عباس ناطق کی پہلی پوزیشن ۔

 

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی وسیم ناطق اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفیئر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نافدخان اور پوری ٹیم کو مبارک باد۔

 

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب (یو سی پی ) لاہورمیں ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے ہونیوالے سالانہ مقابلے ”ٹاکرا2023” میں پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں کے طلباء نے شرکت کی ۔

مزید پڑھیں:گومل یونیورسٹی: تحقیقی منصوبوں کی مالی اعانت پر کامیاب سیمینار کا انعقاد کیا گیا

جس میں غزل کیٹگری کے مقابلوں میں گومل یونیورسٹی کے طالبعلم وسیم عباس ناطق نے پچھلے سال کی طرح اس دفعہ بھی پہلی پوزیشن حاصل کرکے گومل یونیورسٹی کا نام روشن کر دیا ۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ سال ہونیوالے ”ٹاکرا2022” میں بھی غزل مقابلوں میں گومل یونیورسٹی کے وسیم عباس ناطق نے ہی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

 

اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے جیتنے والے طالبعلم وسیم عباس ناطق اورڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفیئر کے ڈائریکٹرڈاکٹر نافدخان اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے طلباء تعلیم کیساتھ ساتھ ،سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں میں پاکستان کی کسی بھی یونیورسٹی کے طلباء سے کم نہیں۔

مزید پڑھیں:شیخ الجامعہ شہید بینظیر بھٹو آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنس سکرنڈ میں پہلی 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ گومل یونیورسٹی کے دیگر طلباء بھی اسی طرح اپنی مثبت صلاحیتوں سے تعلیم، سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں میں اسی طرح کامیابیاں حاصل کرکے اس قدیم جامعہ گومل کانام روشن کرتے رہیں گے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین