جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینانجمن اساتذہ کی فپواسا پاکستان کے صدر کی کردارکشی کی شدید الفاظ...

انجمن اساتذہ کی فپواسا پاکستان کے صدر کی کردارکشی کی شدید الفاظ میں مذمت

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی فپواسا کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر جمیل چترالی کی اخبارات میں کردار کشی کی شدید مذمت کرتی ہے۔

 

پروفیسر ڈاکٹر جمیل چترالی کو اساتذہ کے حقوق کی پاسداری کی أواز بلند کرنے کی سزا دی جارہی ہے ہے۔

مزید پڑھیں:تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرٹی پروگرام کا انعقاد بروز اتوار ہوگا

ڈاکٹر جمیل چترالی کی کردار کشی دراصل آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی سمجھتی ہے اپنے حقوق کے پر امن طریقہ سے احتجاج تمام لوگوں کا بنیادی حق ہے اور کسی کو اس کو سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر جمیل چترالی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور خیبر پختونخواہ کی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل چترالی پر لکھی گئی من گھڑت رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دے اور ان کے خلاف انکوائری کو فی الفور ختم کیا جائے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین