جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینتناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرٹی پروگرام کا انعقاد بروز اتوار ہوگا

تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرٹی پروگرام کا انعقاد بروز اتوار ہوگا

کھلابٹ (نمائندہ خصوصی) تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کا چیئرٹی پروگرام اتوار دن 10 بجے کمیونٹی سنٹر نزد پرائمری اسکول محلہ کھوہ ہری پور میں منعقد ہوگا۔

 

پروگرام کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں گئیں تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی چیئرمین حاجی شکیل احمد تنولی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا ہے کہ تناول ویلفیئر آرگنائزیشن اپنے چیئرٹی پروگرام کا انعقاد 5 مارچ بروز اتوار بوقت دن 10 بجے نزد گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4 سرکلر روڈ غربی ہری پور میں انعقاد پذیر کرے گا۔

مزید پڑھیں:نعت پڑھنے سے محبت رسول ؐکا جذبہ پیدا ہوتا ہے، چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ 

اس منعقدہ پروگرام میں ہری پور شہر اور گردونواح کے تمام علاقہ جات کے عوامی سماجی سیاسی صحافتی سوشل ورکرز بلدیاتی نمائندگان سرکاری و نیم سرکاری محکمہ جات کے ملازمین اور معززین علاقہ کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

 

تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی چیئرمین حاجی شکیل احمد تنولی نے مزید کہا کہ تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کا مشن صرف اور صرف اللہ کی رضا کی خاطر انسانیت کی بلا تفریق خدمت کرنا ہے تناول ویلفیئر آرگنائزیشن اس وقت ہزارہ کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس فراہم کرنے کا اعزاز رکھتی ہے ۔

 

انھوں نے کہا کہا کہ تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کسی مخصوص علاقہ کے لیے نہیں بلکہ ہزارہ سمیت پورے پاکستان میں انسانیت کی خدمت کا جزبہ اور مشن رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:گومل یونیورسٹی: تحقیقی منصوبوں کی مالی اعانت پر کامیاب سیمینار کا انعقاد کیا گیا

انھوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیے تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے مشن اور آئین کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کارخیر میں انسانیت کی بلا تفریق خدمت اور اپنی آخرت سنوارنے کے لیے تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کا حصہ بنیں تاکہ مزید بہتر انداز سے انسانیت کی بلا تفریق خدمت ممکن ہو سکے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین