Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینایف جی ای آئز کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر...

ایف جی ای آئز کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر واک فار ویمن کا انعقاد

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی حکومت کے تعلیمی اداروں (FGEIs) کی جانب سے ملک بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا تاکہ جدید دور کے رجحانات کے مطابق جدت، تکنیکی ترقی اور تعلیم کے ذریعے خواتین اور لڑکیوں کو مساوی مواقع کی فراہمی اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق مسائل کو اجاگر کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:شیخ الجامعہ این ای ڈی کو نیشنل ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا

تعلیمِ نسواں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول و کالج کی طالبات، اساتذہ اور سٹاف ممبران نے شرکت کی۔

 

مزید برآں، پورے پاکستان میں پھیلے ہوئے ایف جی کے اداروں نے اس دن کو جوش و خروش کے ساتھ منایا اور ان تمام خواتین کو خراج عقیدت پیش کی جنہوں نے قوم کی تعمیر کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین