کراچی( ) وفاقی وزیر براۓ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال چوہدری نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کو “نیشنل ایکسی لینس ایوارڈ” سے نوازا۔
جامعہ ترجمان کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کی جانب سے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کو انجئینرنگ کے شعبے میں خدمات کے صلے میں نیشنل ایکسی لینسی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سکولوں کے احاطہ میں لمکا اور سوڈا ڈرنک فروخت کرنے پر پابندی عائد
اس موقعے پر وفاقی وزیر براۓ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال اور صدر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان فرحت عادل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سروش لودھی، انجینئرنگ کی دنیا کا معتبر نام ہیں اور ان خدمات کے عوض، ستائش ان کاحق ہے۔
یاد رہے کہ ہر برس 4 مارچ کو انجینئرنگ کے عالمی دن پر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کی جانب سے انجینئرز کی خدمات کو سراہنے کے لیے ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

