اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیراہتمام BIEK Talent Hunt for Team Go Green کے سلسلے میں آج انڈس یونیورسٹی میں تقریبات کا دوسرا دن تھا۔
چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی سرپرستی میں ٹیم گو گرین میں طالب علموں کی شمولیت اور بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ مختلف مقابلہ جات میں شرکت نے اس ایونٹ کو ایک تاریخی پروگرام بنادیا ہے۔
آج ماحولیاتی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر شاداب حسین تھے۔ افتتاح کے بعد آپ نے ماحولیاتی نمائش کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔
مزید پڑھیں:او آئی سی ممالک جی ڈی پی کاایک فیصد سائینس پر صرف کریں
طالب علموں نے ڈائریکٹر جنرل کالجز کو اپنے پراجیکٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔ ڈاکٹر شاداب کی ذاتی دلچسپی اور سوال و جواب کے عمل سے یہ ایک interactive session بن گیا جو تقریباً 40منٹ تک جاری رہا۔ بعد میں ڈاکٹر شاداب نے پوسٹرز کی نمائش کا دورہ کیا۔
اتنے بڑے اور منظم کام کو دیکھ کر آپ نے ڈائریکٹر پروگرام پروفیسر یوسف رحمانی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور اس عظیم الشان پروگرام کے انعقاد پر چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر شاداب حسین نے سیمینار میں شرکت کی۔
ماحولیاتی مسائل پر منعقدہ سیمینار میں آج ماہرین ماحولیات ڈاکٹر عدنان بٹ (گرین مارکیٹنگ میں پاکستان کے پہلے پی ایچ ڈی) اور گرین ہیومن ریسورس میں پی ایچ ڈی اسکالر سلمان حمید نے پروفیسر ثمینہ شاہد اور پروفیسر اقبال خان کے ہمراہ SDGS پر گفتگو کی اور حاضرین کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ ڈائریکٹر پروگرام پروفیسر یوسف رحمانی کے ”ماحول دوست رویے“ سیشن میں حاضرین نے بہت دلچسپی لی۔
مزید پڑھیں:شیخ الجامعہ این ای ڈی کو نیشنل ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا
اپنی تقریر کے دوران مہمان خصوصی ڈاکٹر شاداب حسین نے ان تقریبات کو بہت زیادہ سراہا اور کالجز میں شروع ہونے والے انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے پروگرام سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انڈس یونیورسٹی کی جانب سے ڈائریکٹر QEC شیما حیدر نے ڈاکٹر شاداب کی خدمت میں ایک خصوصی شیلڈ پیش کی۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے انسپکٹر کالجززرینہ راشد نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ ماحولیاتی پوسٹر کے مقابلہ کے ججز پینل کے ممبر ڈاکٹر انتخاب الفت اپنے کام میں مصروف رہے۔ پروفیسر شاہد اقبال، پروفیسر ڈاکٹر عشرت رانی اور پروفیسر عزیر مدنی آج کے مہمانانِ اعزازی تھے۔
ڈائریکٹر پروگرام پروفیسر یوسف رحمانی نے ٹیم گو گرین کے حوالے سے مہمان خصوصی اور شرکاء کو تفصیلات فراہم کیں۔ نظامت کے فرائض پروفیسر توصیف شاہ اور پروفیسر اقبال خان نے انجام دیئے۔

