اسلام آباد(بیورو رپورٹ) ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمپنیوں اور کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا ہے۔ سعودی شہزادے نے پہلی بار جنوری میں فیوچر فیسٹ 2023 کی تقریب میں اس اقدام کا اعلان کیا تھا۔ سعودی کمپنی کے توسط سے قائم کردہ یہ پاکستان میں سب سے بڑا ٹیک ہاؤس ہے۔ ٹیک ہاؤس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان “کاروبار کرنے اور کاربار کو فروغ دینا” ہے۔
شہزادہ فہد بن منصور السعود نے دونوں ممالک کے درمیان متنوع تکنیکی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور سعودی-پاکستان ٹیک ہاؤس کا آغاز کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔
مزید پڑھیں:قرآن کا پیغام امت کیلئے راہ ہدایت اور راہ نجات ہے، مولانا طلحہ رحمانی
جنوری میں فیوچر فیسٹ 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فہد نے کہا تھا کہ ان کی کمپنی پاکستان، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں 1000 سے زائد ملازمتیں پیدا کرنے اور 100 ملین ڈالر کے 300 منصوبے شروع کرنے کا منصوبہ ترتیب دے رہی ہے۔ آج اسلام آباد میں ٹیک ہاؤس کی افتتاحی تقریب سے اس منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔معاون خصوصی نے مملکت کو جدید بنانے اور پاکستان میی مختلف منصوبہ جات شروع کرنے کے لئے سعودی ولی عہد کی قیادت کی تعریف کی۔ اور انکا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے عوام کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اور پاکستان کو ڈیجیٹل پاکستان بنانے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے۔

