Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینوطن کی محبت کو اُجاگر کرنے میں ملی و قومی نغمات اہم...

وطن کی محبت کو اُجاگر کرنے میں ملی و قومی نغمات اہم کردار ادا کرتے ہیں، سید شرف علی شاہ

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ریسرچ سیکشن کے زیر اہتمام ہفتہ طلبہ کے آخری روز ملی نغمات کے مقابلے میں سرکاری و نجی اسکولوں کے طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شریک مقابلہ ہوئے۔

 

اس موقع پر چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ وطن کی محبت کو اجاگر کرنے میں ملی وقومی نغمات اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان سے یکجہتی، اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔

 

طلباء و طالبات میں جذبہ حب الوطنی دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا ہے کہ یہ طلباء و طالبات وطن کی محبت سے سرشار ہیں، ثانوی بورڈ ان طلباء وطالبات کو پاکستان کی سطح پر مقابلوں میں بھیجنے کا اہتمام کرے گا۔

مزید پڑھیں:سندھ کے تعلیمی بورڈز کو آخر کب تک اڈھاک ازم کی بنیاد پر چلایا جائے گا؟ وزیرِاعلیٰ سندھ

ہمارے طلباء و طالبات میں مقابلے کرنے کا حوصلہ و جذبہ موجود ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر نے کہا کہ طلباء وطالبات نے جو قومی و ملی نغمات سنائے ہیں وہ ان کے سچے جذبات کے مظہر ہیں۔

 

ہم آئندہ بھی ان مقابلہ جات کی حوصلہ افزائی بھرپور طریقے سے کریں گے۔ پروگرام میں منصفین کے فرائض پروفیسر طوبہ فیاض، ڈاکٹر رخسانہ صبا اور سید عمار بابر نے ادا کئے۔ آخر میں ڈائریکٹرایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر نے تمام اساتذہ کرام، اسکولوں کے سربراہان،طلباء و طالبات اور تمام میڈیا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہفتہ طلبہ کی بھرپور کوریج کی۔

 

آج کے پروگر ام میں طالبات میں پہلی پوزیشن سینٹ جوزف اسکول صدر کے ایڈلائن متہینہ، دوسری پوزیشن دی اسمارٹ اسکول گارڈن ایسٹ کیمپس کی لائبہ اورتیسری پوزیشن ڈی ایچ اے کالج، اسکول فیز فور کیمپس کی کنزا علی نے جبکہ اسپیشل پرائز ادہ ریوویلفیئر ایسوسی ایشن اسکول اینڈ کالج کی فریال پروین نے حاصل کیا۔

مزید پڑھیں:بورڈ سے الحاق شدہ اسکول انرولمنٹ کارڈ آن لائن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

اسی طرح طلباء میں پہلی پوزیشن کراچی پہلی اسکول ملیر کراچی کے سید محمد حجت، دوسری پوزیشن مدرسہ فیض الاسلام گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول بلدیہ ٹاؤن کے قاضی میثم عباس جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے دو طلباء الائیڈ اسکول اورنگی ٹاؤن کیمپس کے محمد اختر اور نیو سٹی اکیڈمی نیو کراچی کے رافع راشد نے حاصل کیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین