ہفتہ, اپریل 20, 2024
صفحہ اولبلاگسندھ ہال آف میرٹ: سمعیہ نور قریشی

سندھ ہال آف میرٹ: سمعیہ نور قریشی

سمیعہ نور قریشی، وادی مہران کے مردم خیز خطہ لاڑکانہ کے ایک باعزت اور اعلیٰ تعلیم یافتہ خاندان سے تعلق رکھتی ہیں ۔ آپ کے والدین درس وتدریس کے پیشہ سے وابستہ رہے ہیں ۔ والد محترم پروفیسر اور والدہ محترمہ اسکول ٹیچر تھیں ۔

 

آپ نے گورنمنٹ سینٹ جوزف ہائی اسکول لاڑکانہ سے میٹرک اور گورنمنٹ گرلز کالج لاڑکانہ سے انٹر میڈیٹ کا امتحان پاس کیا اور اپنی غیر معمولی تعلیمی صلاحیتوں کی بدولت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ میں پانچ ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں شامل رہیں ۔

 

آپ نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور سے بی کام کے امتحان میں کامیابی کے بعد SZABIST لاڑکانہ میں ایم بی اے ( فنانس) کے لئے داخلہ حاصل کیا اور یہاں بھی اپنی محنت اور قابلیت کی بدولت تمام سمسٹرز کے دوران Toper رہیں اور آپ نے سرکاری وظیفہ بھی حاصل کیا ۔

مزید پڑھیں:کراچی: انٹرمیڈیٹحصہ اول آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

سمعیہ نور قریشی نے امتیازی GPA 3.99 سے MBA پاس کیا اور اس دوران SZABIST کی تمام برانچوں میں سب سے Toper رہیں اور اپنی غیر معمولی تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر پانچ طلائی تمغے Gold Medals بھی حاصل کئے ۔

 

آپ ایک متاثر کن مقرر بھی رہی ہیں اور آپ نے دوران تعلیم مختلف قومی اور اضلاعی سطح کے تقریری مقابلوں میں شرکت کرکے نمایاں کامیابی حاصل کیں ۔

 

سمعیہ نور قریشی نے اپنی عملی زندگی کا آغاز عسکری بینک لمیٹڈ میں انٹرن شپ سے کیا تھا ۔ آپ نے وفاقی ملازمتوں کے امتحان(CSS) میں شرکت کرکے پورے پاکستان میں 26 ویں اور صوبہ سندھ میں چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی ۔

مزید پڑھیں:وطن کی محبت کو اُجاگر کرنے میں ملی و قومی نغمات اہم کردار ادا کرتے ہیں، سید شرف علی شاہ

سمیعہ نور قریشی 2014 ء سے ملک میں نجی شعبہ کے ملازمین کو پنشن فراہم کرنے والے وفاقی ادارہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) ،وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل، حکومت پاکستان کے ریجنل آفس سٹی، کراچی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (فوائد) کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔

 

سمیعہ نور قریشی کا شمار ای او بی آئی کے فرض شناس اور محنتی افسران میں کیا جاتا ہے ۔ آپ EOBI کے بزرگ بیمہ دار افراد (Insured Persons) سے بڑی خندہ پیشانی سے پیش آتی ہیں اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتی ہیں جو ایک قابل تقلید عمل ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین