Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینکراچی: انٹر بورڈ کے تحت ٹیم گو گرین کی تقریبات اختتام پذیر

کراچی: انٹر بورڈ کے تحت ٹیم گو گرین کی تقریبات اختتام پذیر

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام BIEK Talent Hunt for Team Go Green کے سلسلے میں انڈس یونیورسٹی میں ماحولیاتی مسائل پر سیمینار، ماحولیاتی پوسٹرز اور ماڈلز کی نمائش کا کامیابی سے اختتام ہوگیا۔

 

ٹیم گو گرین کی تقریبات کا یہ پہلا مرحلہ تھا جو شاندار طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

 

اختتامی تقریب میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمن مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر سیف الرحمن نے ماحولیاتی ماڈلز کی نمائش میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلبہ و طالبات سے سوالات بھی کیے۔

مزید پڑھیں:خواتین کو جائز حقوق غیر متوازن نظریے پر عمل کرکے نہیں مل سکتے، پروفیسر امجد سراج میمن

پوسٹرز کی نمائش کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین انٹربورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کو مبارکباد دی اور ٹیم گو گرین کے کام کوا ٓگے بڑھانے کیلئے اپنی خدمات بھی پیش کیں۔

پاکستان دو

انہوں نے کہا کہ ٹیم گو گرین نے ایک بہت بڑے کام کا آغاز کیا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے، ٹیم گو گرین کی کوششیں کراچی کے ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہوں گی۔

 

آخری روز ایک ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے ماحولیاتی ماڈلز اور پوسٹرز کی نمائش کا دورہ کیا جبکہ تقریباً 160طلبہ سیمینار میں شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر پروگرام پروفیسر یوسف رحمانی نے اہم ماحولیاتی مسائل پر پریزنٹیشن بھی پیش کی۔

مزید پڑھیں:مراد علی شاہ کو ڈگری دینا، ہمارے لیےاعزاز ہے، ڈاکٹر سروش لودھی

چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو ماحول دوست بننے کیلئے تیار کرنا ہوگا کیونکہ اسی میں ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی ترجیحات کو بدلنا ہوگا تاکہ ہمارے قدرتی وسائل پر بوجھ کم ہوسکے۔

 

مہمان خصوصی ڈاکٹر سیف الرحمن نے سیمینار کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے گھر میں پانچ افراد ہیں تو سمجھ لیں کہ چھٹا فرد ہمارا انوائرمنٹ ہے۔ انہوں نے ٹیم گو گرین کی تقریب تقسیم انعامات کو بہتر انداز میں منعقد کرنے کیلئے بطور سربراہ اور میزبان اپنی خدمات پیش کیں۔

 

تقریب میں ٹیم گو گرین کے ایڈوائزر جنرل مینجر نیشنل اسٹیڈیم کراچی ارشد خان، پروفیسر نعیم خالد، پروفیسر فرزانہ خان اور پروفیسر شاہد اقبال بھی شریک ہوئے جبکہ حسب سابق ماہرین ماحولیات کا پینل بھی پروگرام کے شرکاء کو آگاہی دینے کیلئے سیمینار میں موجود رہا۔

مزید پڑھیں:سندھ کے تعلیمی بورڈز کو آخر کب تک اڈھاک ازم کی بنیاد پر چلایا جائے گا؟ وزیرِاعلیٰ سندھ

تقریب کے اختتام سے پہلے مہمان خصوصی کو تحائف اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی جبکہ Caspian کالج کے پرنسپل پروفیسر توصیف شاہ اور انڈس یونیورسٹی کی جانب سے تھنک ٹینک کے ارکان کو سر ٹیفکیٹ اور تحائف پیش کئے گئے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین