Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینخیبر پختونخواہ میں ‏اسکولوں میں نماز ظہر با جماعت ادا کرنے کا...

خیبر پختونخواہ میں ‏اسکولوں میں نماز ظہر با جماعت ادا کرنے کا حکم

پشاور : خیبر پختونخواہ میں ‏اسکولوں میں نماز ظہر با جماعت ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن پشاور خیبر پختون خواہ سے جاری ہونے والے سرکلر نمبر 7371/7440 میں حکم جاری کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے 31 مارچ کے ٹائم ٹیبل کے مطابق موسم سرما میں دوپہر کا وقفہ 1 بجے کے بجائے 1 بجے کیا جائے گا ۔

ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل) کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ظہر کی نماز کے لیے ایک بجے کا ایک ہی وقت رکھا جا سکتا ہے ۔ اور تمام سرکاری پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول اس حکم نامے پر عمل کریں گے ۔

مذید پڑھیں : برقعہ پہن کر رقص کرنے والے 4 طلبہ کا داخلہ معطل

ڈائریکٹرز کے نام جاری کردہ اس حکم نامے میں مذید کہا گیا ہے کہ اس لیے تمام سرکاری اداروں کو ہدایات جاری کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ وقفے کے ساتھ ساتھ ظہر کی نماز کے لیے مندرجہ بالا اوقات پر عمل کرنا آپ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ۔ جس پر لازمی عمل کرایا جائے ۔

ادھر اس علان کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا اور مذہبی حلقوں اور والدین کی جانب سے ظہر کی نماز کو ادا کرنے کے اس حکم کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین