جمعرات, مارچ 28, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمرکزی آزادی القدس ریلی 23 رمضان المبارک کو نکالی جائے گی، آئی...

مرکزی آزادی القدس ریلی 23 رمضان المبارک کو نکالی جائے گی، آئی ایس او

کراچی (پ-ر)آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی آزادی قبلہ اول ریلی 23 رمضان المبارک سہہ پہر 3 بجے نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی۔

 

ریلی میں سیاسی، سماجی وتمام مسالک و مذاہب کے علماء و پیشوا حضرات کو مدعو کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری آئی ایس او کراچی سروش زیدی نے المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں جاری یونٹ صدور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں:میٹرک بورڈ نے پروفارمہ جمع نہ کروانے والے الحاق شدہ اسکولوں کو انتباہ جاری کر دیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اسرائیل اندرونی بحران کا شکار ہے اور تباہی کے دہانی پر کھڑا ہے، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مظلوم فلسطینیوں کی تحریک کامیاب ہوگی اور قبل اول بیت المقدس صہیونی قبضے سے آزاد ہوگا۔

 

سروش زیدی کا کہنا تھا کہ یوم القدس مظلومین جہاں کی حمایت اور مستکبرین عالم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کا دن ہے،مسلمانان عالم امام خمینی رح کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے عنوان سے مناتے ہیں ،انشاءاللہ اس سال بھی یوم القدس بھرپور جوش و جزبہ سے منایا جائے گا۔

 

اجلاس میں شہر بھر کے یونٹ صدور نے شرکت کی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین