اتوار, ستمبر 8, 2024
صفحہ اولتازہ ترینداؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کاکنٹریکٹ ملازمین کے احتجاج پر جامعہ کا موقف سامنے...

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کاکنٹریکٹ ملازمین کے احتجاج پر جامعہ کا موقف سامنے آگیا

داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ کا کنٹریکٹ ملازمین کے احتجاج کے حوالے سے کہنا ہےکہ جامعہ کے کسی کنٹریکٹ ملازم کو کنٹریکٹ میں دیئے گئے وقت سے پہلے برطرف نہیں کیا گیا اور ان کی تعداد 200نہیں بلکہ 88ہے اور تمام 88 کنٹریکٹ ملازمین اپنی کنٹریکٹ کی مدت پوری کررہے ہیں ۔

 

علاوہ ازیں انہیں دیئے گئے کنٹریکٹ میں واضح طور پر لکھا ہے کہ کنٹریکٹ /عارضی ملازمت ایک مہینے کے نوٹس پر ختم کی جاسکتی ہے تاہم تمام کنٹریکٹ ملازمین اپنی نوکری پر ہیں جن کی مدت پوری نہیں ہوئی ہے ۔

 

احتجاجی کنٹریکٹ ملازمین کا تعصب پرستی کا الزام بے بنیاد اور لغو ہے کیونکہ کنٹریکٹ ملازمین میں دیگر قومیتیں بھی شامل ہیں اور کنٹریکٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ عارضی ملازمت دینے پر حکومتی پابندی کے باعث کیا گیا ، زبان اور رنگ و نسل کی بنیاد پر نہیں۔

مزید پڑھیں:عباسی شہید ہسپتال:ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ینگ ڈاکٹرز کے امتحانات میں رکاوٹ کھڑی کرنے لگا

انتظامیہ کا مزید کہنا ہےکہ کنٹریکٹ ملازمین کے حوالے سے اجازت کیلئے مجاز اتھارٹی کو خط لکھ دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی اس وقت شدید مالی خسارے کا شکار ہے اور تقریباً 550؍ ملین روپے کے مالی خسارے اور واجب الادا ادائیگیوں کے بوجھ کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ اضافی اخراجات نہ صرف کم کئے جائیں بلکہ غیر ضروری اخراجات ختم کردیئے جائیں۔

 

مالی خسارے کی وجہ سے یونیورسٹی کے پاس مستقل ملازمین کو آئندہ ماہ کی تنخواہ دینے کیلئے رقم موجود نہیں اور اس مہینے کی تنخواہ بھی بینک کی اوور ڈرافٹ کی سہولت سے دی گئی ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین