اتوار, نومبر 17, 2024
صفحہ اولتازہ ترینعباسی شہید ہسپتال:ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ینگ ڈاکٹرز کے امتحانات میں رکاوٹ کھڑی...

عباسی شہید ہسپتال:ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ینگ ڈاکٹرز کے امتحانات میں رکاوٹ کھڑی کرنے لگا

کراچی ( ): عباسی شہید ہسپتال میں انتظامی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ۔خواتین ڈاکٹرز کے عدم تحفظ اور پانی کی مکمل بندش پر ہفتہ بھر سے عباسی شہید ہسپتال میں او پی ڈی کی ہڑتال جاری ہے۔

مزید پڑھیں:جے پی ایم سی 753 نشستوں کیساتھ سب سے ڈاکٹروں کو تربیت دینے والا ادارہ بن گیا

دوسری جانب جائز مطالبات کے حل کی بجائے انتظامیہ انتقامی حربوں پر اتر آئی ہے۔ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حنا نے ایف سی پی ایس کی ٹریننگ کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کے ایف سی پی ایس امتحان میں رکاوٹ ڈالنا شروع کر دی ہیں۔

 

ڈاکٹرحنا کو 3 ماہ قبل ہی بدعنوانی کی وجہ سے معطل کیا گیاتھاجنہیں خاص سفارش پر دوبارہ بحال کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی: انٹر بورڈ کے زیر اہتمام مختلف مقابلہ جات اور سرگرمیوں کا انعقاد

ذرائع کے مطابق ۴ سال کے لیے ایف سی پی ایس کی ٹریننگ کے لیے آنےوالے ڈاکٹرز کے امتحانی فارم کو ڈاکٹرحنا دبا کر بیٹھ گئی ہیں اور آگے بڑھانے میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔ ایسا کرکے وہ ینگ ڈاکٹرز کے پورے کیرئیر کو خراب کر رہی ہیں۔

 

ان ڈاکٹرز کو وہ دباؤ ڈال رہی ہیں کہ کسی طرح ہڑتال ختم کی جائے اور بغیر جان و مال و عزت کی سیکیورٹی اور پانی کے بغیر کام کریں۔

 

واضح رہے کہ عباسی شہید ہسپتال میں گذشتہ ایک ماہ سے پانی کی مکمل بندش ہے جس کی وجہ سے پورا ہسپتال تعفن اور گندگی کا گڑھ بن چکا ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین