جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینلیگل کمیشن آن بلا سفیمی پاکستان کے وفد کی صاحبزادہ پیر خالد...

لیگل کمیشن آن بلا سفیمی پاکستان کے وفد کی صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سے اہم ملاقات

اسلام آباد (سید ظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کے مطابق لیگل کمیشن آن بلا سفیمی پاکستان کے وفد نے صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پاکستان سے ملاقات کی وفد میں راؤ عبدالرحیم (ایڈووکیٹ) اور عاصم حفیظ شامل تھے۔

 

اس موقع پر وفد نے پیر خالد سلطان القادری کو بتایا کے پاکستان میں سوشل میڈ یا پرگستاخانہ مواد پھیلایا جارہا ہے نوجوان نسل بے حیائی اور بے راہ روی کا شکار ہوری ہےیہاں تک کہ لاکھوں نوجوان بلا سفیمی کی دلدل میں پھنس چکے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کی روک تھام کے لیے 7 اپریل 16 رمضان المبارک، بروز جمعتہ المبارک آگاہی مہم کے لیے یوم تحفظ ناموس رسالت کے نام سے منایا جارہا ہےاس موقع پر صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری نے کہا کہ جماعت اہل سنت پاکستان اس فیصلے کی تائید کرتی ہے اور جماعت اس مہم میں بھر پور کردار ادا کرے گی صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری۔

مزید پڑھیں:محکمہ تعلیم ضلع کے 6 اسکولوں کو پائلٹ اسکول کا درجہ دینے کیلئے تیار

نے جماعت کے قائدین اور کارکنان کو تاکید کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہدایت کی کہ 7 اپریل بروز جمعہ جماعت اہل سنت پاکستان سے وابسطہ تمام علماء کرام نمازجمعہ کے خطبہ میں اس حساس ایشو پر گفتگو کریں اور بالخصوص والدین سے اپیل کریں کہ وہ اپنے پر نظر رکھیں کہ وہ سوشل میڈیا پر کیا دیکھتے ہیں ۔

 

صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری نے فر مایا اداروں کو بھی اس ایشو پر اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کرنے چاہئیں FIA، PTA اور دوسرے ادارے ترجیحی بنیادوں پر ملک کو اس غلاظت سے پاک کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین