اتوار, ستمبر 8, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمحکمہ تعلیم ضلع کے 6 اسکولوں کو پائلٹ اسکول کا درجہ دینے...

محکمہ تعلیم ضلع کے 6 اسکولوں کو پائلٹ اسکول کا درجہ دینے کیلئے تیار

ڈی سی سینٹرل و ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی سنٹرل طحہ سلیم اور میونسپل کمشنر آفاق سعید کے ویژن اور خصوصی ہدایت کے پیش نظر ڈائیریکٹر ایجوکیشن محمد عرفان شیخ نے فوری طور پر پورے ڈسٹرکٹ میں اسکولوں کو ماڈل اسکول کا درجہ دینے کی تیاری کرلی ہے۔

 

ان اسکولوں میں میں قومی نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو اس طریقے سے شامل کیا جا رہا ہے، جس سے طلباءزیادہ پر اعتماد ،با صلاحیت اورپر عزم ہونگے ۔

 

ان اسکولوں میں ٹوئنٹی فرسٹ سنچری لرننگ سسٹم کے تحت طلبا کی استعداد کار میں تیزی سے اضافہ ہوگا ۔

مزید پڑھیں:ڈاؤ یونیورسٹی کے تمام طلباء کو سالانہ بلاسود قرضِ حسنہ کی سہولت حاصل ہوگئی

دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں رائج اس مفید پریکٹس کودیکھتے ہوئے بلدیہ وسطی میں اس ایجوکیشن سسٹم کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔

 

ان تعلیمی اداروں میں لائف سکلز(life skills)پر خاص توجہ دی جائیگی جسکے مطابق بچوں کو سکھا یا جاتا ہے کہ وہ اپنی فکر ،اپنی ذات اور اپنے دماغ کا کس طرح صحیح طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔

 

ابتدائی طور پر چھ اسکولز (ہرزون میں ایک اسکول جبکہ نارتھ ناظم آباد زون کے دو اسکولز) منتخب کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:سندھ یونیورسٹی کے طلبہ پر رینجرز اور پولیس کا لاٹھی چارج

پائلٹ اسکول کے حوالے سے یہ ادارے اپنی مثال آپ ہونگے اور وہ وقت دور نہیں جب ان افسران کی سرپرستی میں ڈی ایم سی سنٹرل کا ہر اسکول ایک ماڈل ادارہ شمار ہوگا۔

 

ابتدائی طور پر منتخب چھ اسکولز کے نام یہ ہیں۔ مولانا محمد حسین آزاد پرائمری و سیکنڈری گرلز اسکول (لیاقت آباد زون)1- Bایریا لیاقت آباد ، میجر ضیاءو الدین ایلیمنٹری اسکول (ناظم آباد زون) ناظم آباد نمبر 2، عبد الستار ایدھی پرائمری اسکول (نارتھ کراچی زون ) سیکٹر E- 5 نیوکراچی ، ابوتراب پرائمری و سیکنڈری اسکول (گلبرگ زون) بلاک 17 ایف بی ایریا بالمقابل امیر معاویہ گراءونڈ، میجر خالد سلطان گرلز پرائمری و سیکنڈری اسکول (نارتھ ناظم آباد زون) بلاک B نارتھ ناظم آباد اور شہید ملت پرائمری اسکول ( نارتھ ناظم آباد زون)۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین