منگل, اکتوبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینگرلز ڈگری کالج کوٹری میں اسٹوڈنٹس ویک کا پروفیسر رخسانہ جونیجو کے...

گرلز ڈگری کالج کوٹری میں اسٹوڈنٹس ویک کا پروفیسر رخسانہ جونیجو کے ہاتھوں افتتاح

کوٹری (عائشہ پرويز) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری میں اسٹوڈینٹس ویک کا آغاز ہو گیا ہے ۔ کالج کی پرنسپل پروفیسر رخسانہ جونیجو نے تمام ٹیچرز کے ہمراہ ربن کاٹ  کر افتتاح کیا۔ انہیں آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے پروفیسر عصمت بانو نے گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے مقابلوں سے طالبات کی معلومات اضافہ ہو گا ، جس سے انہیں مزید آگے بڑھنے میں مدد ملے گی اور وہ اس طرح کے کسی بھی مقابلوں میں حصے لے سکے گیں ۔

پہلے مرحلے میں فرسٹ ایئر، انٹر اور بے اے کلاسوں کی چھ ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا۔ مقابلوں میں آرٹس اور سائنس کلاسز کی آرگنائزنگ کمیٹی کی پروفیسر عصمت بانو، پروفیسر بشری شیخ اور پروفیسر نصرت ابڑو نے ٹیموں سے 100/100 سوالات کئے۔ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عائشہ ارم نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مذید پڑھیں : انٹر اسکول اسپورٹس ٹورنامنٹ فٹبال کا فائنل بلوچ گورنمنٹ اسکول لیاری نے جیت لیا

نتائج کے مطابق انٹر کی ٹیم ای نے 58 سوالات کے درست جوابات دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم ڈی نے 54 سوالات کے درست جوابات دیتے ہوئے دوسری پوزیشن جبکہ ٹیم سی نے 48 سوالات کے درست جوابات دیتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ٹیم بی اور ایف 40/40 اور ٹیم اے 36 سوالات کے درست جوابات دے سکیں۔

منعقدہ کوئیز مقابلوں کے دوران اساتذہ اور دیگر طلبات نے درست جوابات دینے والی طالبات کو خوب سراہا اور داد دی۔ آخر میں پرنسپل پروفیسر رخسانہ جونیجو نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو انعامات دیئے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین