Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینحبیب یونی ورسٹی کی جانب سے محسنین کے اعزاز میں افطار

حبیب یونی ورسٹی کی جانب سے محسنین کے اعزاز میں افطار

کراچی: حبیب یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن طارق رفیع کی جانب سے سالانہ حبیب یونیورسٹی محسنین افطار کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب اُس “الاحسان” مہم کا حصہ تھی، جس کا مقصد یونیورسٹی کے محسنین (عطیہ دہندگان اور معاونین) کا ادارے کے ساتھ مسلسل تعاون اور فیاضی پر ان کا شکریہ ادا کرنا تھا۔

 

تقریب میں شہر کے معززین، رہنماؤں، مخیر حضرات، اور حبیب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

افطار کے موقع پر گُل احمد ٹیکسٹائل اور حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن کے چئیرمین بشیر علی محمد نے تمام حاضرین کو خوش آمدید کہا اور پاکستان خصوصاً حبیب یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کی حمایت کرنے کی ترغیب دی۔

مزید پڑھیں:انجمن اساتذہ کیجانب سے ڈاکٹر اجمل ساوند کے قتل پر یوم سیاہ منایا گیا

انہوں نے حبیب یونیورسٹی کی جانب سے یہاں زیر تعلیم 85 فیصد سے زیادہ مستحق طلباء کو وظائف فراہم کرنے کے عزم کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ طلباء کی مالی معاونت ایسے حالات میں کی جارہی ہے جب ملک میں نوجوانوں میں سے صرف ایک فیصد ہی کو معیاری اعلیٰ تعلیم تک رسائی حاصل ہوپاتی ہے۔

 

بعد ازاں حبیب یونی ورسٹی کے صدر واصف رضوی نے ایک مختصر پریزنٹیشن دی جس میں مختلف مذاہب کے درمیان مشترکات پر زور دیا گیا اور ان روایات کو اجاگر کیا گیا جس کے تحت انفرادی شخصیات کی سخاوت کے ذریعے جامعات چلائی جاتی رہی ہیں۔

 

جناب رضوی نے اظہار کیا کہ حبیب یونیورسٹی کا بنیادی مقصد پاکستان کے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم تک رسائی کے مقامی مسئلے کا طویل مدتی حل فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے ملک کی کامیابی میں ہمدردی اور کمیونٹی کی تعمیر کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں:سیدہ عائشہ صدیقہ اِس اُمت کی تمام عورتوں کی سردار ہیں۔ صدیق ہزاروی 

حبیب یونیورسٹی کے محسنین نے بھی ادارے کو سپورٹ کرنے کی اپنی وجوہات بیان کیں، معیاری اور بامقصد تعلیم حاصل کرنے کے لیے مالی رکاوٹوں کو دور کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جس سے طلبہ اپنے اور ملک کے لیے بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔

 

آخر میں جناب طارق رفیع نے حبیب یونیورسٹی کے محسنین اور معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، اور اس بات کو تسلیم کیا کہ انہوں نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی فراہم کر کے سینکڑوں طلباء کی زندگیوں میں پہلے ہی نمایاں اثرات مرتب کیے ہیں۔ یہ تقریب ادارے کے محسنین اور پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے لیے ان کی مسلسل حمایت کا ایک کامیاب جشن تھا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین