ڈیرہ اسماعیل خان( ) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میں گومل یونیورسٹی کی 125ویں سنڈیکیٹ میٹنگ کاا نعقاد کیا گیا۔
میٹنگ کا ایجنڈا رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شعیب نے ممبران کے سامنے پیش کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کا کام قوم کے معماروں کی درست سمت میں رہنمائی کرکے معاشرے کوپڑھے لکھے ، مہذب اور بہترین شہری کے طور پر پیش کرنا ہے جو اپنی مثبت ماہرانہ قابلیت سے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں عرب ممالک جیسے مزے ، الشیخ سعد نعمانی اکیڈمی کے تحت 29 روزہ منفرد تراویح
اسی میں تعلیمی اداورں کی بقا اور کامیابی کا راز شامل ہے۔ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ ہم تمام مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
گومل یونیورسٹی اساتذہ ، انتظامی افسران، ملازمین کی عرصہ دراز سے ترقیاں نہیں ہو رہیں جس کا مجھے احساس ہے اور انشاء اللہ جلد ہی تمام ترقانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد اساتذہ کے سلیکشن بورڈاورانتظامی افسران اور ملازمین کی سلیکشن کمیٹی جلد ہی اپنا کام شروع کر دے گی۔
میٹنگ میں فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز کی اکیڈمک کونسل کی سفارشات پر تفصیلی بحث ہوئی جس کو سنڈیکیٹ ممبران نے متفقہ طور پر فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی منظوری کی سفارش کو گومل یونیورسٹی سینٹ سے منظوری کیلئے بھیج دیاگیا۔
مزید پڑھیں:ہائر ایجوکیشن کمیشن نے Aptitude Test کا شیڈول جاری کر دیا ہے
میٹنگ میں سینڈیکیٹ ممبران نے انتظامی افسران کی سلیکشن کمیٹی کی بھی منظوری دیدی۔ میٹنگ میں گومل یونیورسٹی کے تمام کیمپسز کو بجلی سے سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے حوالے سے بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی جس کا مقصد گومل یونیورسٹی کے بجلی کے بل کو کم کرکے مالی مشکلات سے نکالنے ہے۔
جس پر سنڈیکیٹ ممبرن نے ایک کمیٹی تشکیل دیدی۔ سنڈیکیٹ میٹنگ میں مختلف اہم مسائل کے حل کیلئے دیگر کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔
میٹنگ میں صداقت اللہ ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سیکشن پشاور،صاحبزادہ عباس خان، نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ پشاور ،رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شعیب، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی، پروفیسر ڈاکٹر محمد نعمت اللہ بابر،ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر صفدر بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد عثمان خان ، ڈائریکٹر فنانس میڈم ارم گل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنید محمد سراجی، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج درابن محمد شکیل ملک ،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 3 شہلا عنبرین، موجود تھے۔
جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندہ سابق وائس پروفیسر ڈاکٹر خان بہادر،ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاورمحمد فیاض ، لیکچرر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر امداد اللہ آن لائن شریک تھے۔