جمعہ, جون 28, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپُرتگال کے ادارے اور پنجوانی سیٹر کے ٹیکنالوجی پارک میں معاہدہ

پُرتگال کے ادارے اور پنجوانی سیٹر کے ٹیکنالوجی پارک میں معاہدہ

کراچی : پُرتگال کے ادارے ایمیڈوا اینووا اور ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)، جامعہ کراچی کے ادارے آئی سی سی بی ایس ٹیکنالوجی پارک اینڈ انکیوبیشن سینٹر کے درمیان حال ہی میں منعقدہ آن لائن اجلاس کے دوران ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں ۔

اس معاہدے کا مقصد اسٹارٹ اپس کے نظام، تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیکر دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان دو طرفہ باہمی مفاہمت اور تعلقات کو مزیدفروغ دینا ہے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، ایمیڈوا اینووا پُرتگال کے چیئرمین اگسٹینوہو مارقویس اور سی ای او اینڈلینو سیرس نے آن لائن اجلاس کے دوران معاہدے پر دستخط کیے۔

مذید پڑھیں : جامعہ کراچی انتظامیہ کو عدالت نے طلب کر لیا

پاکستان اورپُرتگال سے مختلف آفیشلز نے اس آن لائن اجلاس میں شرکت کی، اس موقع پر پرتگال میں پاکستانی سفارت خانے کے نمائندے عمیر ملک بھی موجود تھے۔

پروفیسر اقبال چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی سی سی بی ایس ٹیکنالوجی پارک اینڈ انکیوبیشن سینٹر ملک کے چند بڑے انکیوبیشن سینٹر روں میں سے ایک ہے جہاں اسٹارٹ اپس، نوجوان کارباری افرادملک میں پہلے سے قائم صنعتوں کے ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ یونٹس کو بہترین سہلولیات فراہم کررہا ہے۔

انھوں نے کہا بین الاقوامی مرکز اپنی نوعیت کا واحد پاکستانی تحقیقی ادارہ ہے جونہ صرف آئی ایس او سے سند یافتہ ہے بلکہ "یونیسکو، ڈبلیو ایچ او، او آئی سی اور این اے ایم سائینس اور ٹیکنا لوجی سینٹر فار ایکسلینس کے منصب پر بھی فائز ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین