جمعرات, فروری 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی: بی کام ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ...

جامعہ کراچی: بی کام ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جامعہ کراچی: بی کام ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

 

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولرسالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 02 مئی 2023 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: مالی حالات بہتر، پھر بھی 2 برس سے لیو انکیشمنٹ ادا نہ ہوسکا

بی کام سال اول(فیل ہونے والے)اور بی کام سال دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7900 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 15600 روپے فیس کے ساتھ کے ساتھ02 مئی 2023 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ 2016 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل طلبہ 3000 روپے اضافی فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں جبکہ 2013 ء یا اس سے قبل آخری بار امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ 10000 روپے اضافی چارجز کے ساتھ اپنے امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین