بدھ, اکتوبر 30, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی: مالی حالات بہتر، پھر بھی 2 برس سے لیو انکیشمنٹ...

جامعہ کراچی: مالی حالات بہتر، پھر بھی 2 برس سے لیو انکیشمنٹ ادا نہ ہوسکا

جامعہ کراچی (پ ر) ملا زمین جامعہ کراچی کو ہر سال لیو انکیشمنٹ ادا کیا جاتا رہا ھے جبکہ ملازمین کا لیو انکیشمنٹ جامعہ کے سنڈیکیٹ اور سینیٹ سے منظور ہے پچھلے دو سالوں سے ملازمین کو صرف جوٹھی تسلی دی گئی۔

 

کہا گیا کہ جامعہ کے مالی حالات بہتر ہو تے ہی ملازمین کو لیوانکیشمنٹ ادا کیا جائے گا مگر افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہے کہ اس سال بھی ملازمین کو اس سے محرم رکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ملیر میں JDC کے فری ڈائیلیسز سینٹر کا افتتاح

ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کے مالی حالات بہت بہتر ہیں ایج ای سی کی جانب جامعہ کو ۴۷ کروڑ کی گرانٹ جاری ہو چکی ہے۔ سندھ حکو مت کی جانب سے گرانٹ جاری کی گی ہے۔

 

زرائع کے مطابق جامعہ میں نے داخلے اور سمسٹر فیسوں بی اے ،بی کام ، ایم اے،اور ڈگری کی فیسوں کی معد میں کرڑوں روپے جمع ہو چکے ہیں ۔

 

موجودہ ایسوسی ایشن اور اپوزیشن تمام گروپ ملازمین کے جائز مسائل حل کرنے مین بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: بی اے (لاء) کے ضمنی امتحانات کے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان

ان کی ناکامی کی وجہ سے انتظامیہ اپنے مطلب کے فیصلے کر رھی ہے جس کی وجہ سے ملازمین شدید دباؤ کا شکار ہیں اور ملازمین نے ہڑتال عندیہ دے دیا ھے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین