اتوار, دسمبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ این ای ڈی میں ساوتھ ایشیا کی پہلی فائر ریسرچ اورٹیسٹنگ...

جامعہ این ای ڈی میں ساوتھ ایشیا کی پہلی فائر ریسرچ اورٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح

جامعہ این ای ڈی کے تحت شعبہ ارتھ کوئیک انجینئرنگ کے تحت ساوتھ ایشیا کی پہلی فائر ریسرچ اور ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح بیلجیم کے سفارتکار مسٹر چارلس (Charles Delogne)نے کیا۔

 

وی سی سیکریٹریٹ میں منعقدہ اس تقریب میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہناتھا کہ ساوتھ ایشیا میں بننے والی اس پہلی فائر ٹیسٹنگ ریسرچ اور ٹیسٹنگ لیب سے تحقیقی انفرااسٹکچر وسیع ہوگا۔

 

اس موقعے پر انہوں نے بیلجیم حکومت اور وہاں سے آئے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:فزیکل ایجوکیشنسٹ پروفیسر سہیل سلیمان کی پہلی برسی پر انکے کیریئر پر ایک نظر

اس افتتاح پرچیئرمین ارتھ کوئیک پروفیسر ڈاکٹر مسعود رفیع نے پریزینٹیشن دی اور بتایا کہ اس لیب کے لیے بیلجیم حکومت نے تعاون کیا جب کہ اس کے ایکوپمنٹس سمیت فرنس بھی بیلجیم ہی کمپنی سے لیا گیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اس فائرٹیسٹنگ لیب سے مقامی صنعتوں کو فائدہ ہوگا کیوں کہ انہیں اس فائر ٹیسٹنگ کے لیے ملک سے باہر نہیں جانا پڑے گا جب کہ تحقیقی فروغ کے ذریعے جانی و مالی نقصانات میں کمی بھی واقع ہوگی۔

 

جامعہ ترجمان فرواحسن کے مطابق اس موقعے پر بیلجیم سے آئے وفد کو لیبارٹری کا دورہ بھی کروایا گیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین