تحریر: پرویز احمد شیخ
آنجہانی سہیل سلیمان گزشتہ برس اسی ماہ مبارک میں رحیم یار خان کے قریب کار ایکسیڈنٹ میں انتقال کرگئے تھے۔
وہ گورنمینٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن سکھر میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ پرویز شیخ اور دیگر اسپورٹس حلقوں کی بیٹے دانش سہیل سے برسی کے موقع پر گفتگو
کوٹری(پرویز شیخ)فزیکل ایجوکیشنسٹ پروفیسر سہیل سلیمان کو ہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا۔
آنجہانی سہیل سلیمان گزشتہ برس اسی ماہ میں رحیم یار خان کے قریب کار ایکسیڈنٹ میں انتقال کرگئے تھے۔
مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: بی کام ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
وہ 1996 سے گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن سکھر میں تعینات تھے۔ انہوں نے بحیثیت پرنسپل بھی خدمات سرانجام دیں۔
وہ 9 اپریل 1970 کو گمبٹ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم مقامی مراد ہائی اسکول سے حاصل کی۔ سپیریئر کالج خیرپور سے گریجویٹ ہوئے اور بعد ازاں سندھ یونیورسٹی جامشورو کے اس وقت کے سینٹر فار ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن سے 1993 میں ماسٹرز حاصل کی اور وہیں جز وقتی پروفیسر کےطور پر خدمات سرانجام دینے لگے.
انہیں 1996 میں سندھ پبلک سروس کمیشن نے ایجوکیشن ڈپارٹمینٹ کالیجیٹ برانچ سندھ کے لیئے لیکچرر بھرتی کرلیا اور وہ تا دم مرگ فزیکل ایجوکیشن سکھر میں تعینات رہے۔
ان کے کالج کی سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ناصرہ یاسمین کا ان کے قریبی دوست، کوٹری کے رہائشی چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اور راقم التحریر پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں کہنا ہے کہ "وہ ایک انتہائی ملنسار شخصیت کے مالک تھے اور سکھر میں رہائش پذیر تھے۔
مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: مالی حالات بہتر، پھر بھی 2 برس سے لیو انکیشمنٹ ادا نہ ہوسکا
ان کے والد دلیپ سیموئیل گوجرہ کے قریب پاکستان میں کرسچینز کے سب سے بڑے گائوں چک نمبر 424 j.b کے نمبر دار تھے۔ اس وقت بھی ان کی فیملی اسی حیثت میں وہاں زمیداریاں نبھا رہی ہے”۔
ان کے والد مجھ سمیت آنجہانی سہیل سلیمان کے کافیوں سے انسیت رکھتے تھے اور شفقت سے پیش آتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے جون 1995 میں ان کے گائوں جانے اور ایک ہفتہ کے قریب قیام کااتفاق ہوا تھا جن کی تفصیلات کا ذکر آئندہ تحریر میں کیا جاسکے گا۔
سہیل سلیمان کار کےحادثے کا شکار ہوکر کچھ روز شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں داخل رہے۔وہ27 اپریل2021 کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔
مزید پڑھیں:ملیر میں JDC کے فری ڈائیلیسز سینٹر کا افتتاح
ان کی برسی کے موقع پروفیسر ڈاکٹر یاسمین اقبال،سید مظفر علی،پروفیسر ڈاکٹر اکرم انصاری، پروفیسر محمد نصیر یاسین، پرویز شیخ، ناصرہ یاسمین،سید نیازاحمد شاہ،طارق خان،انوار حسین خانزادہ ارشد سعید، نورحسن بلوچ، غلام مرتضی ڈھوٹ، لالا عبدالوحید سمیت فزیکل ایجوکیشن اور اسپورٹس حلقوں نے انکے بیٹے دانش سہیل سے ایک مرتبہ پھر دکھ کا اظہار کیا ہے۔