Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینمیٹرک بورڈ، امتحانی مراکز کا سامان جاری کرنے کا شیڈول جاری

میٹرک بورڈ، امتحانی مراکز کا سامان جاری کرنے کا شیڈول جاری

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے 8مئی 2023سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات برائے جماعت نہم و دہم سائنس اور جنر ل گروپ ریگولرو پرائیویٹ کے امتحانی مراکز کے سامان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

 

ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے بتایا کہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے مجاز نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں کمرہ نمبر 47سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کا لیٹر وصول کرنے کے بعد بورڈ کے ایگزامینشن اسٹور سے صبح 10:00بجے سے رات 8:00 بجے تک دی گئی تاریخوں کے مطابق امتحانی مراکز کا سامان حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:محترمہ مہتاب جہاں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ وسطی کا چارج سنبھال لیا 

تفصیلات کے مطابق 3 مئی کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد،جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال۔4 مئی کو کورنگی، شا ہ فیصل، لانڈھی، ملیر، بن قاسم،گڈاپ جبکہ5مئی کو سائٹ، بلدیہ، اورنگی، لیاری، صدر اور کیماڑی امتحانی مراکز کا سامان حاصل کر سکتے ہیں۔

 

ناظم امتحانات نے بورڈسے الحاق شدہ اسکولوں کو واضح ہدایت دی ہے کہ بورڈ آفس کی طرف سے صرف قائم کئے جانے والے امتحانی مراکز اپنا امتحانی سامان وصول کرنے کے بعد اپنے اسکولوں کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ بور ڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے حاصل کریں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین