ہفتہ, جولائی 27, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمحترمہ مہتاب جہاں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ وسطی کا چارج سنبھال لیا 

محترمہ مہتاب جہاں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ وسطی کا چارج سنبھال لیا 

محترمہ مہتاب جہاں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ وسطی کا چارج سنبھال لیا۔

 

ان کا کہنا ہے کہ نیک نیتی،ایمانداری اور باہمی ٹیم ورک کے ساتھ خدمات کی انجام دیہی کو یقینی بنا یا جائیگا۔

 

مہتاب جہاں کو ڈائریکٹر ایجوکیشن اور سید عامر حسین کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کا چارج سنبھالنے کے بعد عائشہ قمر ڈپٹی ڈائریکٹر گلبرگ، فیض بانو ڈپٹی ڈائریکٹر نارتھ ناظم آباد، خدیجہ تسلیم ڈپٹی ڈائریکٹر ناظم آباد، فرید رضا ڈپٹی ڈائریکٹر لیاقت آباد اور سید زاہد حسین جعفری ڈپٹی ڈائریکٹر نارتھ کراچی زون سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:یو آئی ٹی یورنیورسٹی: بائیوانجینئرنگ کےعنوان سے ایک روزہ سمپوزیم کا انعقاد

مہتاب جہاں کا ڈائریکٹر ایجوکیشن اور سید عامر حسین کا ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کا چارج سنبھالنے کے بعد پانچوں زون کے ڈپٹی ڈائریکٹرز سے تعارفی ملاقات کی۔

 

ملاقات میں مہتاب جہاں نے کہاکہ نیک نیتی،ایمانداری اور باہمی ٹیم ورک کے ساتھ خدمات کا سفر جاری رکھا جائیگا۔

 

اساتذہ کرام ؤ ملازمین کی خدمات کے حوالے سے اقدامات کو مزید تیز اور طلباء کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے دستیاب وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام ؤ ملازمین محکمہ تعلیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں، دفتری اور اسکول اوقات کی پابندی کو یقینی بنانے کے ساتھ دیگر امور کی انجام دیہی اور صفائی وستھرائی اور اسکولوں میں سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ جاری 

اس موقع پر تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز نے محترمہ مہتاب جہاں کو ڈائریکٹر ایجوکیشن اور سید عامر حسین کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ وسطی کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دور میں محکمہ تعلیم بلدیہ وسطی مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین