جمعرات, ستمبر 12, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی: ایل ایل بی اور بی اے ایل ایل بی (آنرز)...

جامعہ کراچی: ایل ایل بی اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایل ایل بی سال آخر اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔

 

نتائج کے مطابق ایل ایل بی سال آخر کے امتحانات میں ایس ایم گورنمنٹ لاء کالج کی طالبہ مہرین انجم بنت انجم احسن سیٹ نمبر53377 نے 1444 نمبرزکے ساتھ پہلی جبکہ محمد عمارثاقب ولد عطااللہ ثاقب سیٹ نمبر53115 نے1401 نمبرز کے ساتھ دوسری اور باسط عمرولد عمرزادگل سیٹ نمبر53587 نے1399 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

امتحانات میں 723 طلبہ شریک ہوئے،210 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 211 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 58.23 فیصدرہا۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: ایم اے اُردو پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان ہوگیا

بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخرکے امتحانات میں ایس ایم گورنمنٹ لاء کالج کی طالبہ طوبیٰ جاوید بنت جاوید سلمان سیٹ نمبر50849 نے2178 نمبرزکے ساتھ پہلی جبکہ ثمینہ شاہ بنت شاہ وزیر خان سیٹ نمبر50850 نے2175 نمبرزکے ساتھ دوسری اور بینش بنت شفیع محمد دایوسیٹ نمبر50851 نے2136 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

امتحانات میں 77 طلبہ شریک ہوئے،48 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ19 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 87.01 فیصدرہا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین