ہفتہ, ستمبر 14, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی: ملازمین کا لیوانکیشمنٹ کیلئے بھرپور اجلاس کا انعقاد

جامعہ کراچی: ملازمین کا لیوانکیشمنٹ کیلئے بھرپور اجلاس کا انعقاد

کراچی : جمعرات کو آرٹس آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں ملازمین جامعہ کا بہت بڑا اور تاریخ ساز جلسہ منعقد کیا جسے جنرل باڈی حصول برائے لیووانکیشمنٹ یا عید الاونس کا نام دیا گیا۔

واضح رہے اس کا انعقاد کسی سیاسی گروپس کی جانب سے نہیں ہوا تھا بلکہ ملازمین جامعہ نے غیر جانبداری اور غیر سیاسی ہونے کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے باہمی اتفاق رائے سے منعقد کیا۔

مزید پڑھیں:جے ایس ایم یو پرو وائس چانسلر متحرک، شعبہ جاتی سربراہان کیساتھ پہلا اجلاس

جامعہ میں ملازمین کی بہت بڑی اور کثیر تعداد شریک ہوئی نیز ملازمین سے انکے چار ساتھیوں نے خطاب کیا جن کے نام طارق شاہ شعبہ انجینئرنگ ‛ شفیق شعبہ زولوجی ‛ فراز حسین شعبہ ڈی آر جی ‛ شکیل گبول شعبہ فارمیسی اور معزز اساتذہ میں ڈاکٹر فیصل اعوان شعبہ آئی آر اور ڈاکٹر ریاض احمد نے خطاب کیا اور لیووانکیشمنٹ کی ادائیگی پر زور دیا ۔

جبکہ نظامت کے فرائض جناب سید وقار علی نے ادا کیئے ملازمین جامعہ نے تینوں قرارداد کو کثرت رائے سے منظور فرمایا اور دستخط ثبت کیئے گئے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین