ہفتہ, ستمبر 14, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجے ایس ایم یو پرو وائس چانسلر متحرک، شعبہ جاتی سربراہان کیساتھ...

جے ایس ایم یو پرو وائس چانسلر متحرک، شعبہ جاتی سربراہان کیساتھ پہلا اجلاس

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ اکرم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بدھ کو اپنے پہلے اجلاس کی صدارت کی جس میں جامعہ کے تمام ادارہ جاتی اور شعبہ جاتی سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں جے ایس ایم یو کے تعلیمی، انتظامی اور مالیاتی امور سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ اکرم نے کورونا سے درپیش چیلنجز کے باوجود جامعہ میں تعلیم اور تحقیق کے معیار کو برقرار رکھنے میں فیکلٹی اور عملے کی کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: ایم اے اُردو پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان ہوگیا

انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی رہنمائی میں یونیورسٹی کے ویژن اور مشن کو حاصل کرنے کے لیے جے ایس ایم یو کے مختلف شعبوں اور اداروں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ اکرم نے شرکاء کو جامعہ اور اس سے ملحقہ کالجز و انسٹیٹیوٹس کی ترقی اور بہتری کے لیے اپنے منصوبوں اور ترجیحات سے بھی آگاہ کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ وہ جے ایس ایم یو اور اس کی جزوی اکائیوں کے بنیادی ڈھانچے، سہولیات اور وسائل کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کریں گی، نیز تدریس، سیکھنے اور تحقیق میں جدت، عمدگی اور تنوع کو فروغ دینے کیلئے بھی بھرپور کوششیں کریں گی۔ انہوں نے جے ایس ایم یو میں شفافیت، جوابدہی اور میرٹ کلچر کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کا بھی اظہار کیا۔

 

وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے پروفیسر سعدیہ اکرم کی قائدانہ صلاحیتوں اور ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی رہنمائی میں جے ایس ایم یو میڈیکل ایجوکیشن اور ریسرچ کے میدان میں عمدگی اور پہچان کی نئی بلندیاں حاصل کرے گی۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: ایل ایل بی اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان

انہوں نے پروفیسر سعدیہ کو JSMU کے لیے انکے منصوبوں اور ترجیحات کو نافذ کرنے میں اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ اکرم نے تمام شرکاء کا ان کی قیمتی آراء پر شکریہ ادا کیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین