ہفتہ, ستمبر 14, 2024
صفحہ اولتازہ ترینانٹر بورڈ نے سائنس گروپ کے ضمنی امتحانات کے اسکروٹنی فارم وصول...

انٹر بورڈ نے سائنس گروپ کے ضمنی امتحانات کے اسکروٹنی فارم وصول کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کے ضمنی امتحانات برائے 2022ء کے اسکروٹنی فارم بروز جمعرات 4 مئی سے بروز بدھ 31 مئی 2023ء تک وصول کیے جائیں گے۔

 

اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم درج بالا تاریخوں میں انٹربورڈ میں واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

 

یاد رہے کہ انٹربورڈ کراچی نے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBLکی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروائی ہوئی ہے،

مزید پڑھیں:پاکستان کی کل ڈیڑھ کروڑ آبادی ذہنی مرض میں مبتلا ہیں

طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBL کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 100روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانا ہوگا۔

 

علاوہ ازیں پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل گروپس کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں طلبہ اپنے کالجوں سے اپنی مارکس شیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین