ہفتہ, ستمبر 14, 2024
صفحہ اولتازہ ترینتیسری عالمی ڈیوائن اکنامکس کانفرنس کی تیاریاں مکمل

تیسری عالمی ڈیوائن اکنامکس کانفرنس کی تیاریاں مکمل

مظفرآباد(پریس ریلیز) اسلامک سوشل سائنسز فورم، ہادی فاؤنڈیشن مظفرآباد اوریونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد ودیگراداروں کے تعاون سے ”معیشت اور معاشرے میں مذاہب، روحانیت، اخلاقیات اور اقدار کا کردار“ کے عنوان سے تیسری عالمی ڈیوائن اکنامکس کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق تیسری عالمی کانفرنس دارلحکومت مظفرآباد میں پانچ مئی سے ایک مقامی ہوٹل میں شروع ہوگی جس کے کچھ متوازی سیشن آزادجموں وکشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد میں بھی منعقد ہونگے۔

 

منتظمین کے مطابق اس عالمی کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی محققین، اسکالرز، ماہرین تعلیم اور معززین بشمول جامعہ کشمیر،قائداعظم یونیورسٹی،اے ای آر سی،انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، غازی یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کراچی، فاطمیہ ہائر ایجوکیشن سسٹم کراچی، وومن یونیورسٹی باغ،یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ اور برطانیہ، ملائیشیا، ایران، ترکی، چلی اور امریکہ کے بین الاقوامی سکالرز نے کانفرنس کے پریزینٹرز، مقررین اور شرکاء کے طور پر شرکت کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی کل ڈیڑھ کروڑ آبادی ذہنی مرض میں مبتلا ہیں

یہاں یہ امر قابل ذکر ہیکہ اپنے آغاز کے بعد سے، ڈیوائن اکنامکس نے کامیابی کے ساتھ ماہرین اقتصادیات اور سماجی سائنسدان کو معاشیات کے نظم و ضبط کے بارے میں دوبارہ سوچنے پر اکسایا ہے۔

 

سابقہ کثیر الشعبہ الہی اقتصادی کانفرنسوں کو جامعات کی طرف سے بے حدپذیرائی ملی تھی۔ ان کانفرسزکے لیے تین یونیورسٹیوں، ایچ ای سی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، کمرشل بینکوں اور دیگر کئی اداروں کا تعاون دستیاب رہا۔

 

کانفرنس چئیرمین ڈاکٹر سید نثار حسین ھمدانی نے امید ظاہر کی ہےکہ یہ کانفرنس اقتصادیات اور اسلامی سماجی علوم میں تحقیق کی نئی راہیں دریافت کرنے میں انتہائی ممدومعان ثابت ہوگی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین