جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی کے ملازمین کو ہاؤس سیلنگ کی ادائیگی تاخیر کا...

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ملازمین کو ہاؤس سیلنگ کی ادائیگی تاخیر کا شکار

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے ملازمین کو ہاؤس سیلنگ کی ادائیگی تاخیر کا شکار ہو گئی ، انچارج دفتر ہاؤس سیلنگ کے مطابق ڈپٹی ٹریژرار دانش احسان اعتراضات لگا کر تاخیر کا باعث بن رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے ملازمین کو ماہ اپریل کی ہاؤس سیلنگ اب تک ادا نہیں کی جا سکی ۔ ٹریژرار نے حکم دیا تھا کہ 8 مئی تک ہاؤسنگ ملازمین کو ادا کر دی جائے گی لیکن ممکن نہیں ۔ انچارج دفتر ہاؤس سیلنگ سید خرم حسین کا موقف ہے کہ ڈپٹی ٹریژرار دانش احسان نے وائس چانسلر کے مالی اختیارات ختم ہونے کو جواز بنا کر اعتراض عائد کر دیا ہے جس سے یہ ادائیگی اب تاخیر کا شکار ہو جائے گی ۔

سید خرم حسین کا کہنا ہے کہ دانش احسان ایسا جان بوجھ کر اور ملازمین کو پریشان کرنے کے لیے کر رہے ہیں ۔ دانش احسان سے رابطہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ قواعد کے مطابق میں بغیر اجازت موقف نہیں دے سکتا ، بس ان الزامات کی تردید کرتا ہوں ، انہوں نے بتایا کہ یہ سب روٹین میٹر ہوتے ہیں اور ان اعتراضات کو دور کر کے دفتری کارروائی کو مکمل کیا جانا ضروری ہوتا ہے ۔

مذید پڑھیں :وفاقی جامعہ اردو کے قائم مقام VC کی توسیع کی درخواست عدالت سے خارج ‛ 10 ہزار جرمانہ عائد

دانش احسان سے جب سید حسین کی طرف سے لگائے گئے ان پر الزامات کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ
دفتر کے نگران کی طرف سے اس طرح دفتری کارروائی کو سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع ابلاغ پر نشر کرنا خلاف قاعدہ اور اردو یونیورسٹی کے قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے جس پر میں ملوث ملازم کے خلاف انتظامیہ کو قانونی کارروائی کرنے کے لیے درخواست دونگا ۔

وفاقی حکومت پاکستان کے قوانین کے مطابق وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والے تمام مستقل ملازمین کو ان کے گریڈ کے حساب سے ماہانہ ہاؤس سیلنگ الاؤنس ادا کیا جاتا ہے ۔ ذاتی ملکیت کے حامل ملازمین کو براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹ میں یہ الاؤنس بھیجوایا جاتا ہے ۔ جب کہ جو ملازمین کرائے پر رہتے ہیں یہ الاؤنس ان کے مالک مکان کو منتقل کیا جاتا ہے ۔ اس الاؤنس کو تنخواہ کا حصہ نہیں سمجھا جاتا ہے اور تقریبا ہر تین سال کے بعد اس الاؤنس میں اضافہ کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین