جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپاکستان کی سرکاری یونیورسٹی میں بھارتی فلم دکھانے پر انکوائری کمیٹی قائم

پاکستان کی سرکاری یونیورسٹی میں بھارتی فلم دکھانے پر انکوائری کمیٹی قائم

کراچی : بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں منعقدہ ہونے والے متنازعہ فیسٹیول کےدوران بھارتی فلم دکھانے پر وزیر جامعات و بورڈز سندھ اسماعیل راہو نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

تعلیمی ادارے میں منعقد ہونے متنازعہ پروگرام کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکریٹری جامعات و بورڈز عبدالفتاح ہلو کریں گے ۔ جب کہ کمیٹی لیاری یونیورسٹی میں فیسٹیول کے دوران بھارتی فلم دکھانےکی تحقیقات کر کے 14 روز میں رپورٹ پیش کرے گی ۔

مذید پڑھیں : انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا ناخوشگوار واقعہ میں ملوث طلباء کے اخراج کا مطالبہ

وزیر جامعات کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری و نجی جامعات طلبہ کو تقریبات میں ایسی غیر اخلاقی چیزیں دکھانے سے منع کریں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین