سوراب : گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع سوراب کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خزانہ آفس سوراب کو سب اکاؤنٹ آفیسر اور اسسٹنٹ یرغمال بنا کر رشوت کا بازار گرم کر چکے ہیں جہاں اپنے جائز کاموں کے لئے رخ کرنے والے سائلین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ۔
دیدگ نامی اہلکار اپنے بالائی عہدیدار ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر کو یرغمال بنا کر دفتر میں اپنا ناجائز تسلط قائم کر چکا ہے جہاں وہ لاچار ملازمین سے سرعام رشوت وصول کرنا اپنا حق گردانتا ہے ۔
مذید پڑھیں : گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک میں قومی اور بین الاقوامی ثقافتی تقریب کا انعقاد
رشوت نہ دینے کی صورت میں بے بنیاد اعتراض لگا کر لوگوں واپس کیا جاتا ہے ، مذکورہ صورت حال سے تنگ متاثرہ ملازمین کئی عرصے احتجاج کررہے ہیں مگر نوٹس لینے والا کوئی نہیں ۔
جی ٹی اے سوراب ظلم اور ذیادتی کے اس گھناونے دھندے کو مزید برداشت نہیں کرے گی اور نہ ہی اساتذہ کرام سمیت کسی لاچار ملازم کو خزانہ آفس کے کرپٹ اہلکاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا ۔
اس سلسلے میں احتجاجی تحریک کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو دیدگ نامی اہلکار پر مشتمل کرپٹ ٹولہ کی سوراب سے تبادلے تک جاری رہے گا ۔