Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینمیرپور خاص: ناظم امتحانات نے اسکولوں میں چھاپے مار کر کاپی اور...

میرپور خاص: ناظم امتحانات نے اسکولوں میں چھاپے مار کر کاپی اور موبائل فون ضبط کرلیے

ناظم امتحانات میرپورخاص تعلیمی بورڈ انجنئیر انور علیم خانزادہ کا ایک بار پھر ضلع کی مختلف تحصیلوں میں نویں جماعت کے پرچہ کے دوران اپنی ٹیم کہ ہمراہ چھاپہ مارا۔

 

گورنمنٹ ڈگری بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول میں 03 طلبہ کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا کاپی کیس کردیا جبکہ ساتھ ہی 02 نگراں امتحانات کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر امتحانی ڈیوٹی سے ہٹادیا۔

 

میرواہ گورچانی بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول میں چھاپی کے دوران ایک درجن کے قریب امتحانات میں حصہ لینے والے بچوں سے موبائل فون برآمد ہونے پر موبائل فون اور کاپیاں ضبط کرلی جبکہ نقل کروانے کے الزام میں دو نگران کو امتحانی ڈیوٹی سے ہٹادیا۔

مزید پڑھیں:سپلا کا محکمہ تعلیم کالجز میں رشوت ستانی پر ضمیمہ جاری

ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے اپنی ٹیم کہ ہمراہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول گوٹھ مکھن سموں میں چھاپہ کے دوران بچوں کو MCQS کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

 

ٹیچر کا موبائل فون ضبط کرتے ہوئے ٹیچر کو امتحانی ڈیوٹی سے ہٹاتے ہوئے 65 سے زائد بچوں کا MCQS پیپر ضبط کرلیا اور نگران امتحانات (INVIGILATORS) پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

 

ناظم امتحانات میرپورخاص تعلیمی بورڈ انجنئیر انور علیم خانزادہ نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ بند کیا گیا تو ان امتحانی سینٹرز کو ڈی لسٹ کردیا جائے گا اور نئے امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین