جمعرات, مئی 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینبلوچستان:ایچ سی نے ویمن لیڈرشپ پروگرام کے تحت تربیتی سرگرمیوں کا آغاز...

بلوچستان:ایچ سی نے ویمن لیڈرشپ پروگرام کے تحت تربیتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

اسلام آباد، 16مئی 2023: ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی طر ف سے ہائیر ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ ان پاکستان (ایچ ای ڈی پی) منصوبے کے تحت بلوچستان میں شعبہ اعلٰی تعلیم سے منسلک خواتین کے لیے تربیتی پروگرام کے پہلے بیچ کا اغاز کر دیا۔

 

بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں منعقد کردہ پہلے بیچ کے تربیتی پروگرام میں بلوچستان بھر سے 30 خواتین بشمول شعبہ جات کی سربراہان، رجسٹرارز، اور سینئر فیکلٹی اراکین نے شرکت کی۔

 

قبل ازیں اسلام آؓباد، لاہور، پشاور اور کراچی میں ویمن لیڈرشپ پروگرام کے تحت پانچویں بیچزکی تربیت کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے جس سے 120شرکاء نے استفادہ کیا۔

مزید پڑھیں:بورڈ کے شکایتی سیل میں نقل میں ملوث 37 امیدواروں کی رپورٹ رجسٹرڈ

پروگرام میں اعلٰی تعلیم میں گورننس، ملازمت کی پالیسیوں، عملی و ذاتی زندگی میں توازن، صنف، جائے کار میں طرزگفتگو، پبلک پروکیورمنٹ کے قواعد، مالی انتظام، او رتزویراتی طرز گفتگو جیسے عنوانات پر سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے ذریعے ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی میں ترقی کے مواقع اور خواتین کی قیادت کے حوالے سے بہترین بین الاقوامی مشقوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

 

پروگرام کا آغاز نیشنل اکیڈیمی آف ہائیر ایجوکیشن کی طرف سے منعقد کردہ مشاورتی اجلاسوں اور راؤنڈٹیبلز کے نتیجے میں عمل میں آیا، جس میں مشاہدہ کیا گیا کہ خواتین کی خاصی کم تعداد جامعات میں لیڈرشپ پوزیشنز تک پہنچ پاتی ہیں۔ ایچ ای سی استعداد کار میں اضافے کے پروگراموں کے ذریعے موجودہ خواتین قائدین مضبوط بنانے اور مستقبل کی خواتین قیادت سامنے لانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

پروگرام کی شرکاء نے خواتین کے لیے شروع کیے جانے والے ویمن لیڈرشپ پروگرام کو سراہااور کہا کہ یہ پروگرام شعبہ اعلٰی تعلیم میں خواتین کو مستحکم بنانے اور صنفی امتیاز کو ختم کرنے کے لیے ایک عظیم کاوش ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین