کراچی: ضلع کیماڑی کراچی تعلق رکنے والے طالب علم امیر حمزہ نے وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سندھ میں تعلیم کی اہمیت کو فروغ دینے کے لیے سفیر براۓ تعلیم بننے کی پیشکش۔
خیال رہے کہ 13 سالہ امیر حمزہ نے حال ہی میں آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقدہ عالمی اسکالر کپ کمپیٹیشن میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
مزید پڑھیں:بلوچستان:ایچ سی نے ویمن لیڈرشپ پروگرام کے تحت تربیتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا
امیر حمزہ نے 13 تمغے جیتے جن میں 7 گولڈ اور 6 سلور شامل ہیں۔ جبکہ اس کے علاوہ وہ بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے دیگر مختلف مقابلوں تمغے بھی جیتے چکے ہیں۔
صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے امیر حمزہ کو ورلڈ اسکالر کپ کمپیٹیشن میں کامیابی حاصل کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوۓ داد دی۔
اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا کہ “آپ ہمارے صوبے اور ملک کا فخر ہیں، چاہتے ہیں دیگر طالب علموں کی بھی رہنمائی کریں”، سید سردار شاہ نے امیر حمزہ کو سندھ میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سفیر کی حیثیت سے خدمات دینے کی بھی پیشکش کی۔
مزید پڑھیں:کراچی: انٹر بورڈ نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کا شیڈول جاری کردیا
سید سردار شاہ نے امیر حمزہ سے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے ان کو مزید آگے بڑھنے اور کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جاۓ گا۔ ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی محمد آصف خان بھی موجود تھے۔