اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اکیڈمک سیشن 2023-2024ء کیلئے نجی تعلیمی اداروں کے نئے الحاق کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے نئے الحاق کے خواہشمند نجی تعلیمی ادارے اپنی درخواستیں 15مئی 2023ء سے 28 جون 2023ء تک 28 ہزار روپے فیس (اس میں پروفارما کی فیس بھی شامل ہے)کے ساتھ جمع کرواسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:کیمبرج کے امتحانات کو وفاقی گائیڈ لائنز اور صوبائی مشاورت کا پابند کیا جائے۔ حیدر علی
جو تعلیمی ادارے اس دوران اپنے فارم جمع نہ کرواسکیں وہ 3 جولائی سے 14 جولائی تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 17 جولائی سے 31جولائی تک 2 ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ، یکم اگست سے 15اگست 2023ء تک 3ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 16 اگست سے 31اگست سک 4ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ یکم ستمبر سے 15ستمبر تک 5ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے نئے الحاق کے خواہشمند اور اہل پرائیویٹ تعلیمی ادارے متعلقہ پروفارما بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

