اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
شیخ محمد بن خلیل القاری دنیا فانی سے مدینہ میں وصال فرما گئے آپ انتہائی مشفق اور محبت کرنے والے استاد تھے مشق کرواتے وقت بہت محبت سے پیش آتے اور سمجھاتے تھے آپ اپنے مخصوص اورخوبصورت انداز اور شیریں آواز حجازی لہجہ میں تلاوتِ قرآنِ کریم فرمایا کرتے تھے۔
شیخ محمد بن خلیل القاری پہلے پاکستانی تھے جنہوں نے مسجد نبوی میں نماز تراویح کی امامت کروانےکا شرف حاصل کیا آپ مستقل امام مسجد قباء تھے۔
آپ کے والد محترم شیخ خلیل عبد الرحمٰن القاری رحمتہ اللہ علیہ حرمین شریفین کے بزرگ مدرس اور آئمہ حرمین کے استاد تھے۔
آپ کے چھوٹے بھائی شیخ محمود خلیل القاری مسجد قبلتین کے امام تھے جو پچھلے سال وصال فرما گئے تھے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں چالیس برس کے ہر تیسرے شہری کو بلند فشار خون کا عارضہ لاحق ہے
مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان تمام عظیم الشان شخصیات سے قرآن کریم پڑھنے اور قرآن پاک کا فیضان حاصل کرنے کا موقع ملا۔
تمام دوستوں سے گزارش ہے کے ایک بار سورت فاتحہ اور تین بار سورت اخلاص اول آخر درود شریف پڑ کر ایصالِ ثواب فرم دیں۔
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کے اللّٰہ تعالیٰ ان کی دینی خدمات اور ساری زندگی قرآن کریم پڑہانے اور قرآن پاک سے محبت کرنے کو قبول فرماتے ہوئے۔
اللّٰہ تعالیٰ اپنے محبوب صلی اللّٰہُ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے صدقے تمام شُیوخ کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے نبی کریم صلی اللّٰہُ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت کبریٰ نصیب فرمائے آمین یارب العالمین

