سندھ ھائیکورٹ نے لاھور گرامر اسکول ٹیپو سلطان روڈ کے خلاف پیرینٹس کو اسٹے آرڈر دے دیا۔ بچوں کو اسکول آنے اور امتحانات میں بیٹھنے سے نہ روکا جائے۔
تفصیلات کے مطابق لاھور گرامر اسکول ٹیپو سلطان روڈ کے سات پیرینٹس اور اٹھارہ بچوں نے سندھ ھائیکورٹ میں ایک سوٹ فائل کیا کہ اسکول کی انتظامیہ غیر قانونی طور پر ان کو امتحانات سے روکنا چاھتی ھے۔
کیس میں حکومت سندھ اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز رجسٹریشن اینڈ انسپکشن سندھ کو بھی پارٹی بنایا گیا ھے۔
مزید پڑھیں:مسجدنبوی کے سابق امام شیخ محمد بن خلیل القاری انتقال کرگئے
کیس میں مدعیوں کی طرف سے درخواست کی گئی تھی کہ اسکول نے بچوں کو زبانی طور پر اسکول سے نکال دیا ھے اور وہ فائنل امتحانات میں بھی نہیں بیٹھنے دے رھے ہیں جس سے بچوں کا تعلیمی سال ضائع ھونے کا اندیشہ ھے
جس پر سندھ ھائیکورٹ کے معزز جج جناب ندیم اختر نے 16 مئی کو سماعت کے بعد اسکول انتظامیہ کو حکم دیا کہ مدعیوں بچوں کو اسکول آنے اور امتحانات دینے سے نہیں روکا جائے۔
عدالت عالیہ نے چیف سیکریٹری سندھ، ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز رجسٹریشن اینڈ انسپکشن سندھ اور لاھور گرامر اسکول کی پرنسپل 30 مئی کو کورٹ میں طلب کر لیا ھے پیرینٹس کی وکالت بیرسٹر سید غلام شبیر شاہ ایڈوکیٹ نے کی