پروفیسر ڈاکٹر عابد عباسی صاحب گزشتہ 30 برس سے شعبہ درس وتدریس سے وابسطہ ہیں۔ پاکستان اسٹڈیز سینٹر جامعہ کراچی میں آپ کے افسانوں کے مجموعے "بے تاب بیتی” کی تقریب پزیرائی کا انعقاد نہایت عمدگی سے کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت معروف دانشور، صحافی، کالم نگار و نقاد، اور علم وادب سے شغف رکھنے والی شخصیت جناب محمود شام صاحب نے کی۔
اس تقریب کو رونق بخشنے والے دیگر نمایاں شخصیات میں ڈاکٹر ارم مظفر صاحبہ (انچارج صدر شعبہ پاکستان اسٹڈیز سینٹر)، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید صاحب، پرفیسر عطیہ صاحبہ سمیت شعبہ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ و طلبہ کی بڑی تعداد اور ڈاکٹر عباسی صاحب کے فیملی ممبران بھی شامل تھے۔
تقریب میں ڈاکٹر عباسی صاحب کی کاوش کو عمدگی سے سراہا گیا۔ مقررین نے مجموعے میں شامل افسانوں پر بے لاگ تبصرے کئے، کہیں شائستہ تنقید ہوئ تو کہیں افسانوں میں بیان کردہ معاشرے کے تلخ زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوۓ ڈاکٹر صاحب کے مشاہدے و زندگی کے تجربات کے نچوڑ کو قلم و قرطاس کی نذر کرنے پر ڈاکٹر صاحب کو دل کھول کر داد تحسین پیش کرتے رہے۔
مزید پڑھیں:لاھور گرامر اسکول کے بچوں کو اسکول آنے اور امتحانات دینے سے نہ روکا جائے، عدالت
علم وادب کی دنیا کے نامور اور بڑی شخصیات کے صف میں ڈاکٹر عباسی صاحب نے مجھ ناچیز کو بھی مقررین کی صف میں شامل حال رکھا جس پر میں ڈاکٹر صاحب کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں۔
اللہ سے دعا کہ ڈاکٹر عباسی صاحب صحت و سلامتی کے ساتھ اسی طرح ادب کی خدمت جاری و ساری رکھیں۔ آمین