اتوار, دسمبر 8, 2024
صفحہ اولتازہ ترینفپواسا کی اپیل پر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا کراچی پریس کلب...

فپواسا کی اپیل پر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا کراچی پریس کلب پر مظاہرہ

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی اپیل پر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام کراچی پریس پر ایک مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرے میں کراچی کی دیگر سرکاری جامعات کے منتخب اراکین نے بھی شرکت کی۔

 

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سیکریٹری ڈاکٹر فیضان نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ تین سالوں سے جامعات کی گرانٹس میں اضافہ کے بجائے مسلسل کٹوتی کی جاتی رہی ہے۔

 

اس کٹوتی کے سبب ملک بھر کے اعلی تعلیم کے تمام ہی ادارے بدترین بحران کا شکار ہوتے جارہے ہیں اور اسی وجہ سے ملک کے نوجوانوں پر اعلی تعلیم کے دروازے بند ہوتے نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پروفیسر ڈاکٹر عابد عباسی کے مجموعے "بے تاب بیتی” کی تقریب پزیرائی کا انعقاد

لہذا ارباب اختیار کو گزشتہ ادوار کی اس پالیسی پر فوری نظر ثانی کرتے ہوئے اگلے مالی سال میں جامعات کی گرانٹ میں خاطر خواہ اضافہ جس کا تخمینہ تمام ملک کی جامعات کی فیڈریشن نے تقریبا پانچ سو ارب لگایا ہے لازمی کرنا چاہیے۔

 

اس کے ساتھ ساتھ جامعات میں نئے انفراسٹرکچر، لیبارٹرییز اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے دو سو ارب کا مختص کیا جانا ضروری ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

1 تعليق

تبصرہ کریں

مقبول ترین