جمعرات, دسمبر 12, 2024
صفحہ اولتازہ ترینڈی آئی خان: گومل یونیورسٹی کے اشتراک سے پہلے جرنلسٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ...

ڈی آئی خان: گومل یونیورسٹی کے اشتراک سے پہلے جرنلسٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد 22اور 23 مئی کو ہوگا

ڈیرہ اسماعیل خان( ) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر جامعہ کے ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس اور شعبہ تعلقات عامہ کے باہمی اشتراک سے ڈیرہ کے صحافیوں کیلئے پہلا جرنلسٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد 22سے 23مئی 2023ء تک ہوگا۔

 

ٹورنامنٹ میں ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام پرنٹ، الیٹرانک اور سوشل میڈیا کے صحافی شرکت کررہے ہیں۔

 

اس حوالے سے ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر وسیم خان کی سربراہی میں گومل یونیورسٹی کے شعبہ صحافت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:طویل عرصہ بعد عمران چشتی انٹر بورڈ میں سیکرٹری تعینات

جس میں چیئر مین شعبہ صحافت ڈاکٹر محمد عمران خان ، پبلک ریلیشن آفیسر راجہ عالم زیب ،ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن قائداعظم کیمپس زاہد کامران،گیم سپروائزرنزاکت علی سمیت ٹورنامنٹ میں شرکت کرنیوالے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

 

ڈاکٹر وسیم خان نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر منعقد کیا جا رہا ہے کیونکہ صحافی اپنے علاقے کی مثبت عکاسی اور مسائل کے حل کیلئے دن رات اپنے کاموں میں مصروف ہوتے ہیں اور اس طرح کی مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں سے صحافیوں کے ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے سود مند ہوتی ہیں۔

 

ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر وسیم خان نے تمام صحافیوں کو ٹورنامنٹ قوانین کے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو دو مختلف پولز میں تقسیم بھی کیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین