ملٹی پرپز اسکول کے تربیتی نصاب کا جائزہ لینے کے لیے آغا خان میڈیکل یونیورسٹی کی جاٸزہ کمیٹی کی دو روزہ میٹنگ کا انعقاد ہوا۔
اس موقع پر ڈاکٹر شیلینا اسسٹنٹ پروفیسر آغا خان میڈیکل یونیورسٹی ، ثاقب خان پراجیکٹ ڈاٸریکٹر ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ ، ڈپٹی ڈاٸریکٹر ہیومن ریسورس امتیاز سخی ڈاکٹر ناصر بگٹی ہیلتھ اسپیشلسٹ ، ہارون کاسی ہیلتھ نیوٹریشن اینڈ ایجوکیشن اور آغا خان میڈیکل یونیورسٹی کے پندرہ ماہرین موجود تھے۔
ملٹی پرپز اسکول کےتربیتی نصاب کا جائزہ اور ازسر نو ترتیب دینے کے لیے تمام نئے کورسز ، تمام کورس کی تبدیلیاں ، تمام نئے تیار کردہ تعلیمی پروگرام اور تمام تعلیمی پروگرام کی تبدیلیاں شامل ہوں گی۔
مزید پڑھیں:جامعہ الدراسات کے زیر اہتمام حج تربیتی کورس کو انعقاد
آغا خان میڈیکل یونیورسٹی کی کےتربیتی نصاب کا جائزہ لینے والی کمیٹی کی میٹنگ میں ملٹی پرپز اسکول کے لیے مناسب مواد کا انتخاب ، مواد کو منظم کرنا ،سیکھنے کے تجربات اور سرگرمیوں کا انتخاب کو منظم کرنا شامل ہے
آغا خان میڈیکل یونیورسٹی کی طرف سے تمام نصابی امور کو مثبت سفارش کے ساتھ پیش کیا جاے گا۔