ہفتہ, اپریل 20, 2024
صفحہ اولتازہ تریندھی شاگرد ستھ کا احتجاجی مظاہرہ، اسکالرشپ فنڈز کے اجراء کا مطالبہ

دھی شاگرد ستھ کا احتجاجی مظاہرہ، اسکالرشپ فنڈز کے اجراء کا مطالبہ

دھی شاگرد ستھ کی جانب سے ستھ اسٹینڈ سے ایڈمن بلاک تک بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 

احتجاج میں شامل طلباء کے جائز مسائل گڈاپ اور سچل کیلیۓ بس پوائنٹس، SEEF اسکالرشپ فنڈز کا اجراء نہ کرنا، سيمسٹر بیک رزلٹ کا اچانک اجراء، گرلز ہاسٹلز میں سہولیات کا فقدان، یونیورسٹی میں لوڈشیڈنگ، آلودگی، نکاسی کا ناقص انتظام، کینٹین کے اضافی ریٹس ۔

مزید پڑھیں:سید شرف علی شاہ نے بلدیہ وسطی کے امتحانی مراکز کو مثالی قرار دے دیا

اس کے علاوہ کھانے کا معیار ٹھیک نہ ہونے جیسے مسائل کے حل کے لیے احتجاج کیا گیا ۔ احتجاج کے دوران جامعہ کراچی کے اسٹوڈنٹ ایڈوائزر ڈاکٹر عاصم نے چیٸرمین اور دیگر سے بات کی اور ایک ماہ میں تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

احتجاج کے اختتام پر ستھ کے چیئرمین شاہد حسین شر نے آج کے احتجاج پر تنظیم کا موقف پیش کیا اور یقین دلایا کہ اگر ایک ماہ میں مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ احتجاج میں مختلف طلبہ تنظیموں نے شرکت کی اور طلبہ کی آواز بلند کی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین