پیر, اکتوبر 28, 2024
صفحہ اولتازہ ترینکراچی: نہم جماعت کے سائنس گروپ کے آخری پرچے میں 27 امیدواروں...

کراچی: نہم جماعت کے سائنس گروپ کے آخری پرچے میں 27 امیدواروں سے نقل کا مواد برآمد

کراچی…… ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت 8مئی 2023 سے شروع ہونے والے جماعت نہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات مکمل ہو گئے.

 

چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات یکم جون تک جاری رہیں گے۔

 

بدھ کے روز صبح کی شفٹ اسلامیات (لازمی)، مذہبی مطالعہ کے پرچہ کے دوران چیئرمین بورڈ نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کالج اینڈ اسکول سسٹم فیز 7 اور ڈی ایچ اے کالج اینڈ اسکول سسٹم فیزIIطوبیٰ کیمپس کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں:پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد جامعہ کراچی کے قائم مقام رجسٹرار مقرر

اس موقع پر ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ بھی موجود تھے۔ انہوں نے امتحانی مراکز کی سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور اساتذہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔جبکہ شام کی شفٹ میں جنرل گروپ دہم جماعت جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ، بچے کی نشوونمااور خاندانی زندگی، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ پرچہ دوم (نظری)کیا پرچہ لیا گیا۔

 

نہم جماعت کے آخری امتحان میں 27امیدواروں سے موبائل فون اور نقل کا مواد برآمد ہوا۔

 

تفصیلات کے مطابق بورڈ کے شکایتی سیل کے مطابق عابد میٹرو پولیٹن اکیڈمی گلستان جوہر سے ویجلینس ٹیم نے 6امیدوار، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول خلد آباد سے ویجیلنس ٹیم نے موبائل سے نقل کرتے ہوئے17 امیدوار اور حاجی عبداللہ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لیاری سے ویجلینس ٹیم نے 4 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین