جمعرات, مارچ 28, 2024
صفحہ اولتازہ تریندورانِ امتحان شدید گرمی کے سبب انتقال کرنے والے طالب علم کی...

دورانِ امتحان شدید گرمی کے سبب انتقال کرنے والے طالب علم کی موت کا ذمہ دار کون ؟ سپلا

سندھ پروفيسرز اينڈ ليکچررز ايسوسی ايشن ( سپلا) کے مرکزی صدر پروفيسر منور عباس، مرکزی سيکريٹری جنرل پروفيسر شاھاہجہاں پنھور، پروفيسر سيد عامر علی شاہ، پروفيسر الطاف کھوڑو، پروفیسر نجیب لودھی اور ديگر رہنماؤں نے انٹرمیڈیٹ کا پیپر دیتے ہوئے شدید گرمی اور حبس کے سبب ٹھیڑی کالج کے امتحانی سینٹر پر طالب علم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کی۔

سپلا کے رہنماؤں نے اس واقعے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی بار حکام بالا سے اپیل کر کہ چکے اس سال تین ماہ پہلے انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز ہوچکا ہے اس لیے سلیبس بھی وقت پہ مکمل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:کراچی: نہم جماعت کے سائنس گروپ کے آخری پرچے میں 27 امیدواروں سے نقل کا مواد برآمد

لہذا امتحانات مارچ یا اپریل میں لیے جائیں مگر وزیر تعلیم کی عدم دلچسپی کے سبب اس سال اسٹیرنگ کمیٹی کا کوئی اجلاس بھی منعقد نہیں ہو سکا اور امتحانات ایک بار پھر شدید گرمی میں رکھے گئے ہیں

 

جس کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا اور ایک طالب علم امتحان کے دوران گرمی کے سبب اپنی جان سے ہاتھ دو بیٹھا! سپلا کے رہنماؤں نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ اس موت کا ذمہ دار کون ہے؟ وزیر تعلیم، اسٹیرنگ کمیٹی یا پھر دونوں۔

 

سپلا کے رہنماؤں نے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کی تشکیلِ نو کر کے اس میں سپلا سمیت ماہرین تعلیم کو شامل کر کے امتحانات سمیت دیگر اہم فیصلے کیے جائیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین